‘اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا’

'The prime minister can not save himself from opposition arrests'
'The prime minister can not save himself from opposition arrests'

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتار پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو آج گرفتار کر لیا تھا۔

نیب حمزہ شہباز آمدن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں۔۔۔گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا۔ جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔

مریم نواز نے “شاباش حمزہ شہباز” لکھ کر حمزہ شہباز کی گرفتاری کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ  فیض احمد فیض کا شعر پڑھ رہے ہیں۔

مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں حمزہ شہباز کی ہمت بڑھاتے ہوئے لکھا کہ “حمزہ  سربلند ہو کے رہنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے”

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here