ادویات کی قیمتوں میں اضافہ؛ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کیلیے مقرر

The prices of medicines increased; Lahore High Court appointed for hearing petition  
The prices of medicines increased; Lahore High Court appointed for hearing petition  

:لاہور

ہائیکورٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ادویات بنانے والی کمپنیز نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جب کہ جان بچانے والی قیمتوں میں حکومت نے 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے والی میڈیسن کمپنیز کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here