بیت الخلا سے اپنا آئی فون نکالنے والا شخص خود پھنس گیا

The person who got his iPhone into the toilet stuck himself in toilet
The person who got his iPhone into the toilet stuck himself in toilet

:بیجنگ

چین میں ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص بیت الخلا گیا اور وہاں اس کا جدید ترین آئی فون 8 گرگیا جسے نکالنے کی تگ و دو میں اس شخص نے اپنا بازو پھنسالیا جس کے بعد کئی لوگوں نے مل کر بمشکل اسے نجات دلائی۔یہ واقعہ چین کے خودمختار خطے گوانشی کے علاقے لوئی زو میں پیش آیا جب ایک شخص رفع حاجت کےلیے ٹوائیلٹ گیا جہاں اس کی جیب سے آئی فون نکل کر ٹوائلٹ میں جاگرا۔ اس شخص نے پھنسے ہوئے فون کو نکالنے کی بھرپور کوشش میں اپنا بازو پھنسالیا اور لاکھ کوشش کے باوجود بھی اسے نکالنے میں ناکام رہا۔

 

The person who got his iPhone into the toilet stuck himself in toilet
The person who got his iPhone into the toilet stuck himself in toilet

اس شخص کا خاندانی نام ٹینگ بتایا جارہا ہے جو اپنے دوست کے ساتھ شراب نوشی کررہا تھا اور اس کے بعد وہ کیفے کے باتھ روم میں گیا جہاں اس کا قیمتی آئی فون گرا۔ ٹینگ کے مطابق یہ آئی فون اس نے ایک لاکھ 32 ہزار روپے میں خریدا تھا۔ اسی بنا پر اس نے فون نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اس نے اپنا بازو آگے بڑھایا اور اسی کوشش میں اس کا ہاتھ بری طرح پھنس گیا۔

The person who got his iPhone into the toilet stuck himself in toilet
The person who got his iPhone into the toilet stuck himself in toilet

 

20 منٹ تک اس نے اپنا بازو نکالنے کی بے سود کوشش کی اور اس کے بعد گھبرا کر اس نے مدد کےلیے اپنے دوست کو پکارا۔ اس کے دوست نے فوری طور پر مدد کےلیے فائر بریگیڈ عملے کو فون کیا۔ جب امدادی عملہ وہاں پہنچا تو ٹینگ پسینے سے شرابور اور تکلیف کا شکار تھا۔

اس کی مدد کےلیے فائر بریگیڈ نے ٹوائیلٹ کو توڑا اور بہت مشکل سے اس کا بازو نکالا جو زخمی ہوچکا تھا۔ تاہم اس پوری کوشش کے باوجود اس کا فون نہیں مل سکا اور تکلیف کے سبب اس کا بازو جگہ جگہ سے سوج گیا تھا۔ دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ نے اس کی مجبوری دیکھتے ہوئے اسے نیا آئی فون خریدنے میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here