توجہ صرف پی ایس ایل پر نہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی ہے، فہیم اشرف

The focus is not only on PSL but also on the Domestic Cricket Fahim Ashraf
The focus is not only on PSL but also on the Domestic Cricket Fahim Ashraf

:شارجہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ان کی توجہ صرف پاکستان سپر لیگ پر نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی ہے۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو شروع ہوئے تین سال ہی ہوئے ہیں، اس سے پہلے سے ٹیم میں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے آتے ہیں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائے تو ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے، تمام چیف سیلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے آتے ہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ اس طرح کی لیگز کھیلنے سے سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے کیوں کہ یہاں سینئرز، غیر ملکی کھلاڑی اور لیجنڈری کھلاڑی موجود ہوتے ہیں۔

پچز کے معیار کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کا کام نہیں، گراؤنڈزمین بچیں بناتے ہیں، ان کا کام جیسی بھی وکٹ ہو اس پر کھیلنا ہے پھر چاہیں ٹرننگ وکٹ ہو یا فلیٹ، ہم اپنا 100 فیصد دیتے ہیں اور ٹیم کو جتوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ فہیم اشرف کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اتوار کے روز میچ میں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی کراچی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

فہیم اشرف نے میچ میں تین وکٹیں حاصل کرکے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here