میک بک پرو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

The fire broke out in MacBook Pro suddenly
The fire broke out in MacBook Pro suddenly

:نئی دہلی

بھارتی شہری کے میک بک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو اس نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔

صارف کے مطابق وہ اپنے میک بک پرو پر روز مرہ کی روٹین کا کام کررہا تھا کہ اچانک اس میں سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور پھر میک بک میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ لیپ ٹاپ ایپل کے ایڈاپٹر سے چارج پر لگا ہوا تھا کہ اسی دوران اس میں سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا تو میں نے اسے زمین پر پھینک دیا جس کے بعد اس میں آگ لگی۔

آگ کے نتیجے میں اس کے گھر میں دھواں بھر گیا لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گر اس کے گھر کو تھوڑا تقصان پہنچا ہے۔

اس واقعے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی مگر صارف کا کہنا ہے کہ بیٹری کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here