وفاق نے اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو دانستہ نقصان دہ ادارہ بنا دیا، مراد علی شاہ

The federation made Steel Mills and PIA a malicious institution by Murad Ali Shah
The federation made Steel Mills and PIA a malicious institution by Murad Ali Shah

:کراچی

سندھ کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن، پاکستان اسٹیل ملز اور لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی سختی کے ساتھ مخالفت کردی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیل ملز کی نجکاری کی گئی تو اس کی زمین سندھ حکومت کو منتقل ہو جائے گی۔

سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے کارکن تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو دانستہ نقصان دہ ادارہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز اور لاکھڑاکول فائر پاور پلانٹ کے ورکرز کے مفادات کا تحفظ کرے، سندھ حکومت ان کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرے گی۔

علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے سرکاری جامعات سے متعلق نئے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے جبکہ نئے مسودہ قانون کے تحت وائس چانسلر، ڈین اور پرو وائس چانسلر کی تعیناتی وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے اور گورنر بطور چانسلر اعزازی ڈگریاں دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here