اتر پردیش میں مسجد ،مندر اور گرجا گھروں سے لاؤڈسپیکر ہٹانے کا فیصلہ

The decision to remove loudspeaker from the masjids, temples and churches in Uttar Pradesh
The decision to remove loudspeaker from the masjids, temples and churches in Uttar Pradesh

:بھارت

اترپردیش میں مذہبی مقامات پر لاوڈ سپیکر پر پابندی لگانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم کے مطابق مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر لگائے گئے لاوڈ سپیکر ہٹائے جائیں گے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق سبھی مذہبی مقامات کو لاوڈ سپیکر کیلئے 15 جنوری تک اجازت لینی ہوگی ۔ اس کے بعد اجازت کے بغیر پائے جانے والے لاوڈ اسپیکروں کو ہٹا دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 20 جنوری سے پبلک ایڈریس سسٹم ہٹا دیے جائیں گے ،مساجد میں اذان کے لیے بھی لاؤڈسپیکر استعمال نہیں ہوسکیں گے

واضح رہےالہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے دسمبر میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور سرکاری افسروں کو پھٹکار لگائی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ میں متعلقہ افسروں کو الگ الگ حلف نامہ داخل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here