تھائی لینڈ: مسافر بس درخت سے جا ٹکرائی، 17 افراد ہلاک

Thailand: Passenger bus collapses, 17 killed in buses
Thailand: Passenger bus collapses, 17 killed in buses

:بنکاک

تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے ناخون راچاسیما میں ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے  اے ایف پی کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے، جو چھٹیاں گزار کر واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

صوبے کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔

مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور سڑک سے اتر کر ایک بڑے درخت سے جا ٹکرائی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘بس 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی’۔

جائے حادثہ کے قریبی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی سڑکیں دنیا بھر میں خطرناک تصور کی جاتی ہیں، عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال یہاں ٹریفک حادثات میں 24 ہزار کے قریب افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

گذشتہ برس 13 نومبر کو بھی وسطی تھائی لینڈ میں ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں میانمار کے کئی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here