کراچی میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ 42 تک پہنچنے کا امکان

Temperature soars to 42°C as heatwave grips Karachi
Temperature soars to 42°C as heatwave grips Karachi

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور ہیٹ ویو کے باعث شہر کے 115 مقامات پر ‘ہیٹ اسٹروک سینٹر’ قائم کردیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا گرد آلود ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے، شمال مغرب سے ہوائیں 18 سے27 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کے باعث کل سے تین روز تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ ہیٹ ویو 4 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو کے باعث شہر میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر بھی قائم کردیے گئے ہیں اور ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی جاری کی گئی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر نکلنا پڑے تو چھتری کا استعمال کریں، سر ڈھانپ کر نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here