شاہ رخ کی سلمان خان اورمداحوں کوعید کا تحفہ دینے کی تیاریاں

Teaser of Salman Khan's cameo in Shah Rukh Khan's 'Zero' to be out this Eid?
Teaser of Salman Khan's cameo in Shah Rukh Khan's 'Zero' to be out this Eid?

:ممبئی

شاہ رخ خان اپنے قریبی دوست سلمان خان اورمداحوں کو ’’زیرو‘‘ کے دوسرے ٹیزرکی صورت میں عید الفطر کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان عید کے موقع پرسلمان خان اور اپنے مداحوں کو تحفہ دینا چاہتے ہیں اور یہ تحفہ ہوگا ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کا دوسرا ٹیزر۔ اس ٹیزرکی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں سلمان خان کی جھلک بھی دکھائی جائے گی حالانکہ یہ فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا کہ زیرو کا دوسرا ٹیزر بھی ایک منٹ کا ہی ہوگا یا پھر فلم کا کوئی گیت ہوگا۔ 

واضح رہے کہ زیرو کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا اور فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here