ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

tax returns rate 24% increased tax returns rate 24% increased
tax returns rate 24% increased

:کراچی

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء میں 15 فروری 2018ء تک 2 لاکھ 40 ہزار زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 فروری 2018ء تک 1.238 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 9 لاکھ 98 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 2 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here