ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

T-twenty rankings, Babar Azam became the number one batsman
T-twenty rankings, Babar Azam became the number one batsman

:دبئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے بابر اعظم بلے بازوں میں پہلے نمبر پر آگئے۔

پاکستان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی جس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ بھی جاری کردی ہے جس کےمطابق بلے بازوں میں بابراعظم 786 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

بولرز کی رینکنگ

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بولروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے مچل سنٹنر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے بھومرا تیسر نمبر پر موجود ہیں۔

بولروں کی فہرست میں قومی ٹیم کے عماد وسیم کا ساتواں اور شاداب خان کا چودواں نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے شعیب ملک 12 اور محمد حفیظ 15 نمبر پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here