ترک صدر نے شامی ہم منصب کو دہشت گرد قرار دے دیا

tayyip erdogan
tayyip erdogan

تیونس دورے کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور شامی عوام خود بھی بشار الاسد کو صدر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ ترک صدر نے بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص سے امن مذاکرات کی کوششیں ناممکن جس کے ہاتھ 10 لاکھ افراد کے قتل میں رنگے ہوئے ہوں۔ طیب اردوان نے کہا کہ شمالی شام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، شام میں سیکیورٹی صورت حال انتہائی خراب ہے اور بشارالاسد کے ہوتے ہوئے وہاں امن ممکن نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here