حیدرآباد کے نواح میں سوزوکی اور ٹرک میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

Suzuki and truck collided in Hyderabad10 killed
Suzuki and truck collided in Hyderabad10 killed

:حیدرآباد

ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسٹری کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سوزوکی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوزوکی میں سوار جاں بحق افراد کا تعلق نجی کمپنی سے تھا جو قریبی دیہات میں سامان کی فروخت کے لئے جارہے تھے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ حادثے میں تین خواتین بھی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈی ایس پی ہوسڑی دوست محمد منگریو کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بیشتر خواتین ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here