ملزم کوئی سیریل کلر ہے جو کم عمر بچیوں کو اغوا کر کے قتل کرتا ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت

suspect is a serial killer who kidnapped and murdered young girls. Punjab government spokesman
suspect is a serial killer who kidnapped and murdered young girls. Punjab government spokesman

:لاہور

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ قصور واقعہ کا ملزم کوئی سیریل کلر ہے جو کم عمر بچیوں کو قتل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سے اب تک قصور سے ایسے 12 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم کام کر رہی ہے۔اس واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ملزم کو آج یا کل گرفتار کر لیں گے۔ اس واقعہ سے ملک میں ہیجان کی صورتحال پیدا ہوئی۔ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ درندگی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ معصوم زینب کو گذشتہ رات آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ والدین سمیت تمام شہری انصاف کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here