سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے کمیشن بنانے پر پابندی لگادی

The Supreme Court banned the Prime Minister and the Chief Minister's commission
The Supreme Court banned the Prime Minister and the Chief Minister's commission

:اسلام آباد

سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی لگادی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ‘آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا’۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ‘تفتیش اصل طریقہ ہے’۔

ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صحافی سلیم شہزاد کے قتل کیس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘سلیم شہزاد قتل کیس کا کمیشن ہمارے سامنے ہے، کمیشن بنا کر معاملہ کھوہ کھاتے ڈال دیا جاتا ہے’۔

ساتھ ہی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ‘معاملات کو کھوہ کھاتے ڈالنے کے لیے کمیشن اور کمیٹی نہیں بننے دیں گے’۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here