سپریم کورٹ نے منرل واٹر کی 24 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

Supreme Court banned 24 mineral water companies
Supreme Court banned 24 mineral water companies

:اسلام آباد

سپریم کورٹ نے منرل واٹر کی 24 کمپنیوں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تو اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمپنیوں کے وکیل بڑی فیس لیتے ہیں، بڑی فیس لےکر ریلیف لینا ان کا حق نہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کو ادراک ہونا چاہیے کہ گندا پانی فروخت نہیں کرنا، ہمیں قومی اور بچوں کے مفاد کو دیکھنا ہے، اس لیے جب تک صاف پانی کی تسلی نہ ہو فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیف جسٹس نے منرل واٹر کی 24 کمپنیوں پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here