سنی لیون کی سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

Sunny Leone selfie viral on Social Media
Sunny Leone selfie viral on Social Media

:ممبئی

نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی حال ہی میں لی گئی سیلفی  نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچادی۔بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سنی لیون کو خبروں میں رہنے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی کیوں کہ ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بڑی خبر بن جاتی ہے۔ حال ہی میں سنی لیون اپنی سیلفی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جسے انہوں نے گزشتہ روز ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون قانونی مشکل میں 

سنی لیون کی سیلفی میں ایسی تو کوئی خاص بات نہیں صرف ان کی آنکھیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل جاگنے کی وجہ سے لال ہورہی ہیں اور ان کی نیند سے بھرپور خوبصورت لال آنکھوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ تصویر کے ساتھ سنی لیون نے لکھا جب آپ 24 گھنٹوں سے سوتے نہیں ہیں اس وقت آپ کا چہرہ ایسا ہوجاتا ہے لیکن زندگی پھر آپ کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور آپ اپنے دل کی مانتے ہیں۔

واضح رہے کہ سنی لیون بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور ان کے کام کرنے کے اوقات انتہائی سخت ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون جہاز میں موجود ہیں اور مسلسل سفر اور کام کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکیں تاہم ان کے لیے نیند سے زیادہ ان کا کام اہم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here