مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اور اہلکار کی خود کشی

Suicide attack on another Indian Army soldier in occupied Kashmir
Suicide attack on another Indian Army soldier in occupied Kashmir

:سری نگر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ڈی-37 بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ خودکشی کی وجہ تاحال نامعلوم ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ایک کرنل روہت شرما نے لیہ ضلع میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، اسی طرح 26 مئی کو بھی ضلع بارہ مولا میں انجینیئرنگ ریجمنٹ-22 کے سپاہی تیروپتی راؤ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 436 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here