سوڈان،ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل عود ابن عوف مستعفی

Sudan, General Council head of General Ayud Ibn Auf , resigned  
Sudan, General Council head of General Ayud Ibn Auf , resigned  

:سوڈان

کی فوجی کونسل کے سربراہ عود ابن عوف نے عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی عوامی مظاہروں کے دوران اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیاکےمطابق عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

انہوںنے لیفٹینینٹ جنرل عبد الفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کیا ہے۔

فوجی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ دو سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گیا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عمر البشیر کو آئی سی سی کے چارجز کا سامنا کرنے کے لیے کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کرے گی۔

کونسل نے تین مہینے کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے جس دوران آئین منسوخ رہے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو مظاہرے میں شامل کم از کم 16 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here