کامیاب لوگ اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سیکھتی ہیں، عمران خان

Successful people and nations learn from their failures, Imran Khan
Successful people and nations learn from their failures, Imran Khan

:اسلام آباد

قومی اسمبلی کے حلقے این اے-154 لودھراں میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سیکھتی ہیں۔

شکست کے بعد ٹوئٹر پر مایوس کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر شکست اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ان پر قابو پاکر ہی مضبوطی آتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سکستہ دل لوگ اپنی طاقت کبھی حاصل نہیں کرسکتے، کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کیلئے سیاسی جدوجہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی 2018 کے انتخابات میں ضرور کامیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں کے گزشتہ ضمنی انتخاب میں تقریباً 40 ہزار ووٹوں سے کامیاب رہنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان مسلم لیگ نواز سے 26 ہزار ووٹوں کے بھاری مارجن سے ہار گئی۔

تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 113542 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین نے 85933 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here