چین میں پہلے مسافر بردار ڈرون کی کامیاب پرواز

The successful flight of the first passenger drone in China
The successful flight of the first passenger drone in China

:بیجنگ

چین نے وولو کوپٹر طرز کے ایک مسافر بردار ڈرون کی کامیاب آزمائش کی خبر دی ہے۔ اسے ای ہینگ 184 کا نام دیا گیا ہے جسے ہر موسم میں پرواز کےلیے موزوں قرار دیا جارہا ہے۔

Passenger drone

اگرچہ اسے کئی اہم بین الاقوامی نمائشوں میں پیش کیا جاتا رہا ہے لیکن اب اسے بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون ایک وقت میں کئی مسافروں کو لے کر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پرواز کرسکتا ہے۔ ثبوت کے طور پر کمپنی نے اس کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

Passenger drone

ای ہینگ کا ڈھانچہ کاربن فائبر اور المونیم بھرتوں سے بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک اس کی ہزاروں پروازیں کی جاچکی ہیں۔ ای ہینگ 184 ہر طرح کے موسم میں پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور مکمل طور پر خود کاربھی ہے۔ ڈرون کو اتنی تیز ہواؤں میں بھی آزمایا گیا ہے جو ساتویں زمرے کے طوفان میں پیدا ہوتی ہیں اور یوں یہ بارش اور تیز ہواؤں میں آسانی سے پرواز کرسکتا ہے۔

Passenger drone

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مکمل طور پر خود مختار مسافر بردار ڈرون ہے جس میں بیٹھ کر آپ ایک ڈسپلے پر اپنی منزل کا تعین کریں تو یہ ازخود وہاں روانہ ہوجاتا ہے۔ دھند ہو یا بہت گرمی یہ ہر قسم کی موسمی شدت جھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Passenger drone

کمپنی کے اعلیٰ افسران نے بھی اس ڈرون کی پرواز کا تجربہ کیا ہے۔ اس کی تمام موٹریں ایندھن کے بجائے بجلی کے چارج سے گھومتی ہیں۔ ایک گھنٹہ چارجنگ پر یہ 25 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں ای ہینگ کے سی ای او ہوزی ہو اور گوانگ زو کے نائب میئر وینگ ڈونگ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here