عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر خودکشی کرلوں: خورشید شاہ

Stock market in decline since Nawaz's ouster: Khursheed Shah
Stock market in decline since Nawaz's ouster: Khursheed Shah

:سکھر

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید نے کہا ہےکہ عمران خان کہتے تھےآئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں  اب ان کے بیانات کا مذاق اڑیا جارہا ہے۔

سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس 70 فیصد مشرف کی ٹیم ہے، حکومت سے ایم کیوایم نکل جائے تو خدا حافظ ہوجائے گا، کل ملک کے لیے خطرہ قرار دینے والی جماعت کو وزارت دے دی گئی ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے، 30 سال میں ایسا الیکشن نہیں دیکھا، ہر ادارہ اپنی اپنی حدود میں کام کرے، پیپلپزپارٹی اداروں کو چلتا دیکھناچاہتی ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بعد اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ گرتی جارہی ہے، دو مہینوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا اور لوگ کنگلے ہوگئے، معیشت پر خطرناک حد تک دباؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےتھےآئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں، انہوں نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے اب عمران خان کے بیانات کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here