سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

Srinagar: Indian Army killed 4 more Kashmiri youth
Srinagar: Indian Army killed 4 more Kashmiri youth

:سری نگر

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جارہی ہیں جن میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جب کہ بھارتی فوج نے وادی میں گزشتہ سال 375 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے جمعرات کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جب کہ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت پر ترال کے گاؤں گلشن پورہ اور باٹا گند میں کشمیریوں نے احتجاج کیا جس پر بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹس گن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 7 کشمیری زخمی ہوگئے۔

کے ایم ایس کے مطابق ترال، اوانتی پورہ اور پام پورہ سمیت دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here