کشمیر میں حالات کی بہتری کے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے دعوے غلط

srinagar kashmir
srinagar kashmir

سری نگر، 21 دسمبر :- نیشنل کانفرنس نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے وادی کشمیر میں امن وامان کی بحالی کے دعوے غلط ہیں۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ وادی میں حالیہ دنوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کو جواز بخشنے کے لئے نت نئی کہانیاں سنائی جارہی ہی
نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے جمعرات کو ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ اور چک کاووسہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ایک طرف مرکزی اور ریاستی حکومتیں وادی میں حالات کی بہتری کے بلند بانگ دعوے کررہی ہیں اور دوسری جانب آئے روز انکاؤنٹر ہورہے ہیں، کریک ڈاؤن کئے جارہے ہیں، احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں اور عام لوگوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بتدریج جاری ہے‘۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here