سری دیوی نے موت کے بعد بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

Sridevi won the best actress award after death
Sridevi won the best actress award after death

:نئی دہلی

دو ماہ قبل ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانے والی سری دیوی فلم ’’موم‘‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایوارڈ انتظامیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات انجام دینے والے اداکاروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو رواں سال فلم’’موم‘‘کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

MOM film

جب کہ بہترین ہندی فلم ’’نیوٹن‘‘قرار دی گئی ہے۔

Newton

بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے موسیقار اے آر رحمان نے فلم’’کاترو ویلیادائی‘‘کیلئے بہترین میوزک ڈائریکٹر اورفلم ’’موم‘‘میں بہترین بیک گراؤنڈ میوزک کیلئے ایوارڈ جیتا، اس کے ساتھ اے آر رحمان نے  اپنی زندگی میں 6 بار نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے میوزک کمپوزر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

Best Music Director - AR Rehman

گزشتہ برس مثانے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوجانے والے اداکار ونود کھنہ کیلئے بھارت کے سب سے بڑے اعزاز ’داداصاب پھالکے‘ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، یہ ایوارڈ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کیلئے دیا گیا۔

Dada Saheb Phalke Award - Vinod Khanna

بھارتی فلم انڈسٹری میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم’’باہوبلی2‘‘نے بہترین اسپیشل ایفیکٹس اور بہترین ایکشن کیلئے ایوارڈ جیتا۔

Best action, Best Special effcts - Baahubali 2

بالی ووڈ کو اپنی انگلیوں پر نچانے والے نامور کوریوگرافر گنیش اچاریہ نے فلم’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘کے گیت ’’گوری تو لٹھ مار‘ کی کوریوگرافی کیلئے نیشنل ایوارڈجیتا۔

Ganesh Acharya

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here