سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا

Sri Lanka's president suspended the Parliament
Sri Lanka's president suspended the Parliament

:کولمبو

سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے جس کا اطلاق 12 اپریل کی رات سے ہو گیا ہے، معطلی کی مدت 8 مئی تک ہے۔ پارلیمنٹ کی معطلی کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان اقتدار کی چپقلش اور اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا۔

اس سے قبل سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے وزیراعظم رانِل وِکرما سنگھے کے اختیارات کو مرحلہ وار کم کرتے ہوئے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔ اس غیر یقینی صورت حال میں شدت 6 وفاقی وزراء کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد آئی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم رانِل وِکریماسنگھے کی جماعت یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے صدر میتھری پالا سری سینا کے ساتھیوں پر استعفوں کے لیے دباؤ بڑھا دیا تھا جب کے صدر میتھری پالا سری سینا نے تحریک عدم اعتماد میں رانِل وِکریماسنگھے کے خلاف ووٹ بھی دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here