اسپاٹ فکسنگ: شاہ زیب حسن کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

Spot fixing The decision of Shahzeb Hasan case will be heard today
Spot fixing The decision of Shahzeb Hasan case will be heard today

:لاہور

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 3 شقوں کی خلاف ورزی پر شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ کیا جن پر کھلاڑیوں کو اکسانے اور بکیوں سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں گزشتہ سال 21 اپریل سے سماعت شروع ہو ئی اور ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا تھا۔

اسپاٹ فکسنگ الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی معطل کیا گیا جب کہ ناصر جمشید کو سہولت کاری کے الزام میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں محمد عرفان کو بکی سے رابطوں کی بروقت اطلاع نہ دینے پر پی سی بی ڈسپلنری پینل کی جانب سے معطلی اور جرمانے کی سزا سنائی جو وہ کاٹ چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here