سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی

Sonam Kapoor sought forgiveness from Sonakshi Sinha
Sonam Kapoor sought forgiveness from Sonakshi Sinha

:ممبئی

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے رویے پر ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور بھارتی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’ووگ بی ایف ایف‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران دونوں مہمان سے نیہا دھوپیا نے بالی وڈ فیشن دیوا سونم کپور کے اسٹائل کے حوالے سے کچھ دلچسپ سوال پوچھے۔

ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تو سونم کپور کے فیشن انداز کو خوب سراہا لیکن اس موقع پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے سونم کو مغرور قرار دیا۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ سونم فیشن کے نت نئے انداز کو تو اپناتی ہیں لیکن اس میں ان کا غیر ضروری رویہ دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب سونم کپور نے فوراً ہی اس بات پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے سوناکشی سے معافی مانگ لی۔

سونم نے اپنی پوسٹ میں منیش ملہوترا کا شکریہ ادا کیا اور سوناکشی کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’میں ہمیشہ آپ کے ساتھ گرم جوشی سے پیش آتی ہوں مجھے نہیں یاد کہ میں نے کب مغرور رویہ دکھایا لیکن اگر آپ کو ایسا محسوس ہوا تو مجھے معاف کردیں‘۔

سونم کپور کے معافی مانگنے پر سوناکشی نے  جواب دیا کہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لو، شو کو دلچسپ بنانے کے لیے اکثر ایسا کہنا پڑتا ہے جو نہیں کہنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here