سی پی ایل؛ بیٹسمین کو نازیبا اشارہ کرنے پر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا

Sohail Tanvir Makes Obscene Gesture After Dismissing Ben Cutting, Sparks Controversy
Sohail Tanvir Makes Obscene Gesture After Dismissing Ben Cutting, Sparks Controversy

:لاہور

کریبیئن پریمیئر لیگ میں بیٹسمین کو آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے۔

بیٹسمین کو آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر کریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی پیسر سہیل تنویر کو تنقید کا سامنا ہے، گیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو سینٹ کٹس کے بیٹسمین بین کٹنگ نے ایک گیند پر چھکا رسید کیا، دوسری ہی گیند پر پیسر نے انہیں آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا۔

سہیل تنویر کی ٹیم 6 وکٹوں سے فاتح رہی تاہم سوشل میڈیا پر ان اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر جرمانہ اور پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here