نازیبا اشارہ کرنے پر سہیل تنویر مشکل میں پڑ گئے

Sohail Tanvir in trouble on the offensive gesture
Sohail Tanvir in trouble on the offensive gesture

:پروویڈینس

 کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر پاکستانی پیسر سہیل تنویر مشکل میں پڑ گئے۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو سینٹ کٹس کے بیٹسمین بین کٹنگ نے چھکا رسید کیا، دوسری ہی گیند پر پیسر نے انھیں آؤٹ کرنے کے بعد انگلی سے نازیبا اشارہ کیا۔

کٹنگ کی اننگز 15تک محدود رہی، سہیل تنویرکی ٹیم 6 وکٹ سے فاتح رہی، شیمرون ہٹمائر نے 45گیندوں پر 79رنز جڑ کر فتح میں اہم کردار ادا کیا،ان کی کارکردگی سہیل تنویر کی حرکت سے کھڑے ہونے والے تنازع میں دب کر رہ گئی، منتظمین ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لینے پر غور کر رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر بھی اس حرکت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے کرس لین نے بھی سہیل تنویر کو آڑے ہاتھوں لیا، آسٹریلوی بیٹسمین نے کہاکہ بولر نے وکٹ لینے کے بعدگھٹیا اشارہ کیا، دیگر کئی کرکٹرز بھی بولر کی حرکت کو اوچھا اور کرکٹ کی اسپرٹ کیخلاف قرار دیتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے کہاکہ شریفوں کے کھیل میں اس طرح کی حرکات کسی بھی کرکٹر کو زیب نہیں دیتیں، وکٹ لینے پر جوش وخروش کا اظہار کرنے کے کئی معقول طریقے موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here