سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی سیکریٹری خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

Sindh High Court ordered the removal of Secretary Finance from office
Sindh High Court ordered the removal of Secretary Finance from office

:کراچی

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کو رضا کارانہ رقم کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے خرد برد کرنے و الے افسران کی تعیناتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری سے استفار کیا آپ کیوں ایسے لوگوں کو چھپا کر تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ ’میں کسی کو تحفظ فراہم نہیں کررہا‘۔

عدالت نے کہا کہ احکامات کے باوجود خرد برد میں ملوث افسران کی تعیناتی کی جارہی ہے، ان افسران کی تعیناتی میں آپ کا کیا مفاد ہے۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی سیکریٹری خزانہ سید حسن نقوی کو عہدے سے ہٹاکر نوٹی فکیشن عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

جب کہ عدالت نے ہدایت دی کہ رضا کارانہ رقم واپسی کرنےوالے ملازمین کی فہرست دوبارہ تیارکی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here