وزیراعلیٰ سندھ سے جاپانی سفیر کی ملاقات

Sindh Chief Minister meets Japanese Ambassador
Sindh Chief Minister meets Japanese Ambassador

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپانی سفیر کونینوری مٹسودا نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تجارت، ثقافت، تعلیم و دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زون قائم کرے گی تو جاپان بھی صنعت قائم کرے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے جاپان کو زرعی اور فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔

ملاقات میں جاپانی کمپنیز اور محکمہ انوسٹمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جاپان اور سندھ حکومت کے مابین فشنگ انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور سپورٹ دے گی،سندھ کے پاس دو بندرگاہوں اور سڑکوں کے وسیع جال کا ایڈوانٹیج ہے، سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کرنے سے اچھے نتائج ملیں گے۔

جاپانی سفیر نے صوبے میں بہترین امن و امان قائم کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد دی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here