سیالکوٹ، سکھر، بہاولپوراور رحیم یار خان کے ائیرپورٹس ایک ماہ بعد کھل گئے

Sialkot, Sukkur, Bahawalpur and Rahim Yar Khan's airports opened a month later
Sialkot, Sukkur, Bahawalpur and Rahim Yar Khan's airports opened a month later

:کراچی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ائیرپورٹس پر ایک ماہ بعد فضائی آپریشن بحال کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نوٹم کے مطابق سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور اور رحیم یارخان کے ائیرپورٹس 27 فروری کے بعد سے بند تھے لیکن اب ان ائیرپورٹس کو کھول دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ان ائیرپورٹس کے کھل جانے کے بعد اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت آج سے شروع کردی گئی ہے۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پر سے گزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی جزوی بندش 24 گھنٹے مزید برقرار رہے گی۔

دوسری جانب ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے مطابق ائیرپورٹ کھلتے ہی پی آئی اے نے ان شہروں کیلئے فضائی شیڈول بحال کردیا ہے تاہم سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے ضروری مرمت کیلئے بند ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے 28 مارچ کی شام سے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کو بند کرکے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا تاہم کچھ روز بعد ہی کراچی اور اسلام آباد سمیت کچھ ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here