عمران خان کا الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ جواب دینا بھی مناسب نہیں: شہبازشریف

Shehbaz terms PM's 'opposition pressure tactic' remark as 'baseless'
Shehbaz terms PM's 'opposition pressure tactic' remark as 'baseless'

:اسلام آباد

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او لینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر شہبازشریف سے میڈیا نمائندوں نے سوالات کیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ واک آؤٹ این آر او لینے کے لیے کررہے ہیں؟

اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہوگی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here