شاہد کپور فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کیلئے تیار

Shahid Kapoor ready for movie ‘Batti Gull meter chlu’
Shahid Kapoor ready for movie ‘Batti Gull meter chlu’

:بالی وڈ

اداکار شاہد کپور نے اپنی میگا ہٹ فلم ’پدماوت‘کے بعد فلم ’بتی گل اور میٹر چالو ‘کی شوٹنگ کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

فلم’پدماوت‘ کے تنازعات کا شکار ہونے کے باعث فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی سمیت فلم کی پوری کاسٹ پریشان تھی، جن میں راجہ راول رتن سنگھ کا کردار نبھانے والے اداکار شاہد کپور بھی شامل تھے۔

فلم ’پدماوت‘ کی شوٹنگ کے بعد ہی شاہد کپور نے ہدایت کار شری نارائن سنگھ کی نئی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ سائن کرلی تھی تاہم فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا تھا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ دکن کرو نیکل کی رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے اب اپنی نئی فلم ’بتی گل اور میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں وہ ایک وکیل کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل شاہد کپور نے بتایا کہ فلم ’پدماوت‘ کے دباؤ کی وجہ سے وہ پھنس گئے تھے تاہم اب فلم ریلیز ہونے کے بعد وہ سکون سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ  فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ یہ ایک سماجی مسئلے بجلی پر مبنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شری نارائن سنگھ اس سے قبل ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بنا چکے ہیں جو بھارت میں ٹوائلٹ کے مسئلے پر مبنی تھی اور اس دفعہ وہ فلم میں بجلی کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔

فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں شاہد کپور  بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ایک سادہ وکیل کا کردار نبھائیں گے، جس کے لیے وہ وہاں کی مقامی زبان کا خاص لب و لہجہ سیکھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ چند دنوں میں شروع کردی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here