شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے گھر لارڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے

Shahid Afridi will again in action in the cricket house lords
Shahid Afridi will again in action in the cricket house lords

:لاھور

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے گھر لارڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بوم بوم آفریدی اور شعیب ملک لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے چیریٹی میچ کھیلیں گے۔

ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا جس میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون مد مقابل ہوں گی۔

ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

شاہد آفریدی اور شعیب ملک دونوں 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن ہیں جبکہ تھیسارا پریرا بھی سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم کے رکن تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here