چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شاہین ایئر کا طیارہ لاہور کے لیے روانہ

Shaheen Air flight carrying over 200 stranded Pakistanis takes off from China
Shaheen Air flight carrying over 200 stranded Pakistanis takes off from China

:لاہور

چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو لے کر شاہین ایئرلائن کا طیارہ گوانگزو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگیا۔

وطن واپس آنے والے 214 مسافروں میں 27 بچے اور دو شیر خوار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بعض شہری ایسے ہیں جو 29 جولائی سے وطن واپسی کی راہ تک رہے تھے اور اس کی وجہ شاہین ایئر کی پرواز منسوخ ہونے کے بعد متبادل پرواز کا کرایہ نہ ہونا تھا۔

سول ایوی ایشن سے اجازت نہ ملنے پر 2 اور 5 اگست کو بھی شاہین ایئر کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دوسری جانب کرایہ واپس ملنے پر جن مسافروں کے لیے مہنگے ٹکٹ خریدنا ممکن تھا وہ پہلے ہی وطن لوٹ آئے، مگر 240 کے قریب افراد بحالت مجبوری گوانگزو میں موجود تھے۔

 پرزے کی تبدیلی کے بعد سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کی پرواز این ایل 892 کو اڑان بھرنے کی اجازت دی، جو  رات ڈھائی بجے کے قریب چین روانہ ہوئی۔

توقع ہے کہ یہ فلائٹ آج شام 7 سے 8 بجے تک واپس لاہور پہنچ جائے گی۔

جس پر ترجمان شاہین ایئر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر مسافروں کو آج پاکستان لے آئیں گے۔

توقع ہے کہ آج دیارِ غیر سے وطن واپسی پر متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here