پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ سمیت 4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

Shah Mehmood Qureshi passed interim bail in 4 cases including PTV and Parliament attack
Shah Mehmood Qureshi passed interim bail in 4 cases including PTV and Parliament attack

:اسلام آباد

انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 میں اسلام آباد دھرنے کے دوران قائم کیے گئے 4 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 8 فروری تک کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہہں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here