پورے ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور بیشتر شہروں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔

Severe heat wave continues throughout the country, and most of the cities are burning sun-fire.
Severe heat wave continues throughout the country, and most of the cities are burning sun-fire.

:لاہور

ملک میں سب زیادہ درجہ حرارت سندھ کے شہر دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بہاولنگر، سکھر میں 46 ڈگری، نوابشاہ، رحیم یار خان، لاڑکانہ اور بدین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بدین میں 45، اوکاڑہ، قصور، خان پور میں پارا 44 ڈگری اور لاہور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

تھر میں شدید گرمی سے 2 روز میں 18مور ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بہاولپور میں گرمی کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی میں پارہ تھوڑا نیچے آیا ہے لیکن گرمی کا سلسلہ کم نہیں ہوا ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے اکثر حصوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتےکراچی کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جب کہ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، کے پی سمیت بالائی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here