ایرانی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک

Several killed as gunmen attack military parade in Iran: state TV
Several killed as gunmen attack military parade in Iran: state TV

:تہران

صوبہ آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں 8 فوجی ہلاک جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی پریڈ کے دوران پیچھے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here