سما نیوز کے سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے بھی استعفیٰ دے دیا

Senior Anchor Person Nadeem Malik resigns from Samaa TV
Senior Anchor Person Nadeem Malik resigns from Samaa TV

:لاہور

پاکستان کی میڈیا انڈسٹر ی میں ایک ہی دن کے بعد دو بڑے اینکروں کی خبروں نے تہلکہ مچا دیا ہے، سب سے اینکر پرسن اور صحافی حامد میر کی جیونیوز کو خیرآباد کہنے اور پھر گورمے بیکری کے چینل جی این این کو بطور صدر جوائن کرنے کی خبر سامنے آئی اور اب ایک اور بڑے اینکر کی طرف سے اپنے ٹی وی چینل سے استعفیٰ کی خبر آ گئی ہے۔

سما نیوز کے سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے بھی طویل عرصہ کے بعد سما نیوز کو خیرباد کہہ دیا۔ سما ٹی وی سے اپنے استعفیٰ کی خبر انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے بریک کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم ملک نے ابھی تک کسی بھی چینل میں جوائنگ نہیں دی، وہ بہت جلد کسی اور چینل کا رخ کرنے والے ہیں۔

ندیم ملک نے ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سما نیوز سے آج(جمعہ) استعفیٰ دیدیا ہے، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سماء ٹی وی سے استعفیٰ کے بعد اب وہ کس نیوز چینل کے ساتھ وابستہ ہونے جا رہے ہیں۔ 

ٹوئٹر پر ندیم ملک کی فالورز کی تعداد 21لاکھ سے زائد ہے اور ان کے استعفیٰ کی خبر پر بھی ان کے فالورز نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بعض فالورز کا کہنا ہے کہ ندیم ملک سماء ٹی وی چھوڑ کر حامد میر کی جگہ جیو ٹی وی پر پروگرام شروع کر رہے ہیں جبکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ندیم ملک جیو ٹی وی جوائن نہیں کرینگے۔

ندیم ملک کے فالورز میں سے بعض کا خیال ہے کہ وہ بھی حامد میر کے پیچھے پیچھے گورمے بیکری کے چینل جی این این کو جوائن کر رہے ہیں تاہم ابھی تک ندیم ملک کی طرف سے ایسی کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی کہ وہ اگلا ادارہ کون سا جوائن کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here