سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

Senate elections: last day to submit nomination papers
Senate elections: last day to submit nomination papers

:اسلام آباد

سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے لئے امیدوار آج سہہ پہر 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 9 امیدوار سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے 3،3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ مسلم لیگ (ق) کے ایک اور 2 آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے مزید امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 16 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

:سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ

یاد رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12،12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 26 ممبران میں سے 18 سینیٹرز جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں۔

اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے جب کہ جے یو آئی (ف) کے 5 میں سے 3 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے 6 میں سے 5 سینیٹرز اور تحریک انصاف کا 7 میں سے ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا جب کہ مسلم لیگ (ق) کےتمام 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here