چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر کیلئے اہل قرار

Senate Chairman Sanjrani qualified to become acting president: IHC
Senate Chairman Sanjrani qualified to become acting president: IHC

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف دائر درخواست پر 14 فروری کو محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سنادیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صدر مملکت کی غیرموجودگی میں قائم مقام صدر کے لیے اہل قرار دیا اور شہری  افضل شنواری کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص صدر کے عہدے کا اہل نہیں اور صادق سنجرانی کی عمر 45 سال سے کم ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف 21 جون 2018 کو شہری افضل شنواری نے درخواست دائر کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here