موسمی سیاست

AGHA WAQAR AHMED

:لاہور

سیاستدان بھی موسم کی طرح اپنے رنگ بدلتا ہے جس کا عملی مظاہرہ آج اسلام اباد میں ہوا ۔ اپوزیشن کے اتحاد نے احتجاج کی کال دی اور تہہ پایا کہ تمام منتخب عوامی نمائندے جن کا تعلق اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے ہو گا وہ اکٹھے ہو کر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کریں گے۔ پنجاب بھر میں سے تمام نمائندگان وہاں پہنچے اور وہاں پر جا کر حقیقت کھل گئی اور ایک محاورہ ہے کہ سانجھ کی ہانڈی چوراہے پر پھوٹتی ہے اور مشترکہ پکی دال جوتیوں میں بانٹی جاتی ہے بلکل اسی طرح تمام سیاسی جماعتوں کی الگ الگ ٹولیاں اپنے قائد کیلئے نعرہ بازی کرتی رہیں اور سب سے خوبصورت بات تو یہ تھی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں کوئی بھی نہیں پہنچا، ایم این اے اور ایم پی اے حضرات ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اسی عمل کو سیاست کہتے ہیں یا دوسرے الفاظ میں یہ کہہ دینا چاہیے کہ سیاستدان موسم کی طرح رنگ بدلتا ہے۔

آپ بھی اپنی رائے دیں، شکریہ

  منجانب: ادارہ

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here