اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

Scotland Yard not to take further action against Nawaz's grandsons over London brawl
Scotland Yard not to take further action against Nawaz's grandsons over London brawl

:لندن

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور صاحبزادے حسین نواز کے بیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنید صفدر اور ذکریا شریف کا 12 جولائی کو لندن میں ایون فیلڈ کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں سے جھگڑا ہوا تھا۔

جھگڑے کے بعد جنید اور ذکریا کو وقتی طورپر گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ جنید اور ذکریا خود کو بچاتے ہوئے لڑائی کا حصہ بنے لہٰذا ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 12 جولائی 2018 کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی تھی۔

اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ایک نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر کو گرفتار کرلیا تھا۔ لندن پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی۔

جنید صفدر کا مؤقف تھا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا، حملہ کرنے کی کوشش کی اور چھتری اٹھا کر پھینکی۔

دوسری جانب جنید صفدر کی والدہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے اور کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر رد عمل تو دیتا ہے۔

اگلے روز پولیس نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو رہا کردیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here