سپریم کورٹ نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا

Drug prices increased
Drug prices increased

سپریم کورٹ نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا

اسلام آباد

سپریم کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تقرری تک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت دوا ساز کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اور دوا ساز کمپنیوں میں اتفاق رائے ہو چکا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قیمتوں پر فرق پڑے گا تاہم حکومتی نوٹیفیکشن تک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دواؤں کی قیمتوں کے لیے ڈریپ اپنی سفارشات آئندہ ہفتے کابینہ کو بھجوائے گی، کابینہ کے فیصلے کے بعد دواؤں کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا۔

اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ نوٹی فیکشن جاری ہونے تک دواؤں کی قیمتیں منجمد رہیں گی۔

عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مستقل سی ای او تعینات نہ ہونے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here