سعودی وزارت حج کا پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کا عندیہ

Saudi Ministry Hajj indicates increace in Hajj quota of Pakistan
Saudi Ministry Hajj indicates increace in Hajj quota of Pakistan

:جدہ

سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا۔

رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو سرکاری اسکیم کے تحت ہونے والی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے حوالے سے عدالتوں کے مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی تھی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی تھی۔

وفاقی سیکریٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود کا کہنا تھا کہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں یہ بات لائی جائے گی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی۔

بعدازاں وزارتِ مذہبی امور نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here