آرمی چیف سے سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

Saudi and UAE Foreign Ministers Meet with Army Chief
Saudi and UAE Foreign Ministers Meet with Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورت حال کے حل کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here