سانگھڑ: رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، ایک سپاہی جاں بحق

Sanghar: Rangers' vehicle crashes, one soldier killed
Sanghar: Rangers' vehicle crashes, one soldier killed

:سانگھڑ

صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں شہدادپور  روڈ پر رینجرز کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک سپاہی جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ سانگھڑ شہدادپور روڈ پر الوحید کانٹا کے قریب پیش آیا، جب رات کو گشت پر موجود رینجرز کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ایک سپاہی عظمت اللہ جاں بحق جبکہ چار جوان شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو پہلے سانگھڑ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں معقول انتظامات نہ ہونے کے باعث زخمی اہلکاروں کو نوابشاہ ریفر کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here